اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمنسٹی اسکیم کے تحت رجسٹرڈ گاڑیاں غیر قانونی قرار

High Court

High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پچاس ہزار سمگل شدہ گاڑیوں کی ایمنسٹی اسکیم کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل بینچ نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ اسکیم کے تحت رجسٹرڈ گاڑیوں کو قبضہ میں لیکر نیلام کیا جائے۔ ایمنسٹی اسکیم کا آغاز مارچ میں ہوا تھا۔ اس اسکیم کو گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ خواجہ سعد ندیم نے چینج کیا تھا۔ ان کا موقف تھا کہ اسیکم کو مقصد چند افراد کو نوازنا ہے اور اسکے نتیجے میں عام کار ڈیلر کا کاروبار تباہ ہو رہا ہے۔

ایف بی آر کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اسیکم کا مقصد ٹیکس وصولی تھا اور اس کے نتیجے میں چھ ارب روپے کی وصولی ہوئی ہے۔ عدالت نے اس موقف سے اتفاق نہیں کیا اور اسیکم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے جاری ہونے والے ایس آر اور کو کالعدم قرار دیدیا۔