اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد میں ہیلتھ ورکرز کی ویکسین رجسٹریشن روک دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کے لیے ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن ایک ہفتے سے رکی ہوئی ہے اور صرف60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین رجسٹریشن کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ جن ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن ہو چکی ان کی ویکسی نیشن جاری ہے اور رجسٹرڈ ہیلتھ ورکرزکو ویکیسن کی دوسری ڈوز لگانا شروع کردی گئی ہے۔
ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہےکہ ہیلتھ ورکرز کو ویکسین رجسٹریشن کےلیےڈیڑھ ماہ سے زیادہ وقت دیاگیا اب ہیلتھ ورکرزکو اسپتال جاکررجسٹریشن کےلیے کہا گیا ہے۔
دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہےکہ پورے ملک میں ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن بند کر دی گئی ہے۔