اسلام آباد: موسلا دھار بارش ، مظاہرین کیلئے مشکلات، مون سون مزید دنوں‌ تک برقرار

Monsoon

Monsoon

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد میں موسلا دھار بارش سے دھرنے کے شرکاء کیلئے چھتریاں اور ٹینٹ کم پڑگئے ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ اسلام آباد میں آسمان پر چھائے بادل برس پڑے ، بارش سے درخت ، پتے اور پہاڑ دھل کر نکھر گئے۔

ٹھنڈی ہوا کے ساتھ ہونے والی تیز بارش سے ہر طرف جل تھل ہو گیا اور وفاقی دارالحکومت کے موسم میں خوشگوار خنکی آگئی۔ موسلا دھار بارش نے شاہراہ دستور پر کھلے آسمان تلے موجود شرکاء کو بھی نہلا دیا۔

شاہراہ دستور پر دھرنا دینے والے درختوں کے نیچے پناہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے ، ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کا یہ نیا سلسلہ کچھ دن مزید جاری رہے گا۔