اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد میاں عبدالروف کی تقرری کے لیے جاری صدارتی آرڈر کلعدم قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے یاسر چودھری ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کی تقرری آئین میں ترمیم کے بغیر ممکن نہیں جس مقصد کے لیے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنا اور قانونی کی پارلیمنٹ سے منظوری ضروری ہے۔
درخواست میں ایڈووکیٹ جنرل میاں عبدالروٴف کی تقرری کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ نوٹیفکیشن کی کاپی کہاں ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ ویب سائٹ پر نوٹیفکیشن موجود نہیں ہے۔ عدالت نے نامکمل دستاویزات پر درخواست خارج کر دی۔