اسلام آباد آبپارہ میں مختلف برادریوں کے سرکردہ افراد ہاتھ اٹھا کر ڈاکٹر غنچہ کو اپنی حمایت کا یقین دلا رہے ہیں

Doctor Gnch

Doctor Gnch

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے حلقہ 49 کی کشمیری برادری ،ستی برادی ،پختون برادری ،دھنیال برادری سمیت گو نگے بہرے افراد کی تنظیم ڈیف ایسو سی ایشن نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک تحفظ پاکستان کے امیدوار برائے قومی اسمبلی اسلام آبادحلقہ 49 ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ کی بھر پور حمایت کااعلان کر دیا۔

انہوں نے مذکورہ اعلان مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا ،جس کا اہتمام شاہد باجوہ اور اسرارالحق نے کیا تھا ،اس موقع پر عامر عزیز نائب خطیب لال مسجد،راجہ جہانگیر،رام اشتیاق،صفدر خان ،حاجی فضل میراں جانی سمیت ڈیف ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد عمران ،صدر محمد فاروق اور جنرل سیکرٹری محمد اعجازسمیت ایسوسی ایشن کے ممبران کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے امیدوار برائے قومی اسمبلی اسلام آبادحلقہ 49ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ نے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایٹم بم اور میزائل ٹیکنالوجی فراہم کرکے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا ہے اور انکی ملک کے لیے خد مات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔

جبکہ ہمارے سیاسی مخالفین کے پاس کھوکھلے نعروں اور منفی پراپیگنڈے کے علاوہ کچھ نہیں ہے ،تاہم سابق تمام حکومتوں کی کارکردگی سے علاقہ کی عوام اب کھرے اور کھوٹے کو خوب پہچان چکے ہیں ،جس کے باعث حالیہ انتخابات میں شرمناک شکست مخالفین کا مقدر بن چکی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے تمام معزز برادیوں اور ڈیف ایسوسی ایشن کی طرف سے اپنی انتخابی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے انہیں یقین دلایا کہ انشاء اللہ کامیابی کے بعد فلاح و بہبود کیلئے کو ئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائے گا۔