اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کی برطرفی کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں عبوری طور پر بحال کر دیا ہے۔
عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ چیئرمین پیمرانے اپنی برطرفی کے فیصلے کو اسلام ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر عدالت نے برطرفی کے نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے۔
چیئرمین پیمرا کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا ہے۔ چیئرمین پیمرا کے وکیل وسیم سجاد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز اور اخباری خبروں سے برطرفی کا علم ہوا، چیئرمین نادرا کے ایسے ہی معاملے پر بھی عدالت حکم امتناعی جاری کر چکی ہے۔
وسیم سجاد ایڈوکیٹ کا موقف تھا کہ برطرفی کا آرڈر بھی نہیں دیا جا رہا۔