اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر نذیر سنگی کو کارروائی سے روک دیا

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر سنگی کو ان کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے والے درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر نذیر سنگی کو پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگری رکھنے پر عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

جس پر عدالت نے ان سے دو ہفتوں میں جواب طلب کر رکھا ہے۔ درخواست گزاروں نے ایک متفرق درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ انہیں وائس چانسلر کی طرف سے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کا خدشہ ہے لہذا درخواست پر فیصلے تک یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی سے روکا جائے جسے عدالت نے منظور کر لیا۔