اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے رکن اسمبلی جمشید دستی کی جانب سے تحفظ پاکستان ایکٹ کے خلاف درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لی۔
جمشید دستی کی جانب سے تحفظ پاکستان ایکٹ کے خلاف درخواست کی ابتدائی سماعت جسٹس نورالحق قریشی کی، جمشید دستی کے وکیل سعید خورشید کا عدالت میں کہنا تھا کہ تحفظ پاکستان ایکٹ قانون اور آئین اور بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہے۔
ایسے ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے، عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔