اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری پیمراکی جانب سے دائر درخواست پر پیمرا کے 3 پرائیویٹ ممبران سمیت تمام فریقوں کونوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 9 جون تک ملتوی کردی۔
جمعے کوعدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے سیکریٹری پیمرا کی جانب سے دائرد رخواست کی سماعت کی تو ہائیکورٹ کے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھو کھرنے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ عدالت عالیہ کا 26 جون کاحکم واضح نہیں ہے۔
کیاپیمرا کے ممبران اجلاس طلب کر سکتے ہیں؟ جس پرفاضل جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مرکزی مقدمے کی سماعت9جون کوہے اوراس درخواست کی سماعت بھی اس کے ساتھ ہی کی جائے گی۔