اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کیخلاف بھی مقدمات درج کیے گئے تھے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ انورخان کاسی نے مقدمات خارج کرنے کا حکم دیا۔ ذرائع کے مطابق تقریباً 650 افراد کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔ عدالت 13 ستمبر کو تمام افراد کو رہا کرنے کا حکم دے چکی تھی۔