اسلام آباد ہائیکورٹ نے ذکاء اشرف کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال کر دیا
Posted on January 15, 2014 By Majid Khan اسلام آباد, کھیل
Zaka Ashraf
اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ذکاء اشرف کو عہدے پر بحال کر دیا ہے۔
ذکا اشرف نے اپنی برطرفی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
واضح رہے کہ ذکا اشرف کی معطلی کے کرکٹ بورڈ کے معاملات قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی کے سپرد کیے تھے جن کو کسی بھی بڑے فیصلے کا اختیار نہیں تھا۔
اب ذکا اشرف کی بحالی کے بعد کرکٹ بورڈ کے تمام معاملات ان کے سپرد ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انتخاب کا سلسلہ بھی جاری ہے جو کہ چیئرمین کی تبدیلی سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com