اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بندش کے خلاف اسلام آباد میں تمام سرکاری اسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ایمرجنسی کے علاوہ تمام شعبوں میں کام بند کردیا، جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈاکٹروں اور طبی عملے کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کا جائز مطالبہ تسلیم نہ کیا تو وہ احتجاج کے دائرے کو مزید بڑھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔