اسلام آباد: پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں چوریاں اور شہریوں کو لوٹنے والا خطرناک گینگ گرفتار کر لیا ہے۔ ملزموں میں تین خواتین سمیت 6 افراد شامل ہیں۔ ملزمان سے نقدی، زیورات و دیگر سامان بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔
ایس پی کیپٹن محمد الیاس نے کہا کہ ملزمان میں ایک عدالتی مفرور بھی شامل ہے۔ چھ رکنی گروہ میں دو بہنیں اور ایک بھائی بھی شامل ہے۔ تینوں خواتین گھریلو ملازمیں بن کر وارداتیں کرتی تھیں جبکہ مرد مسلح ہوتے تھے۔ چھ رکنی گروہ نے جڑواں شہروں میں ایک درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔