اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی ایٹ میں باب العلم امام بارگاہ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے اور علاقے میں پہنچ کر سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا۔ جبکہ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کے ذریعے واقعے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ امام بارگاہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں سول ادارے کا نائب کانسٹیبل سید حبدار حسین شاہ بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ نمازیوں کے باہر نکلتے وقت کی گئی۔