حضرت امام مہدی کے ظہور کی نشانیاں تیزی سے پوری ہو رہی ہیں۔سرفراز چشتی

Islam

Islam

اسلام آباد: تاریخ کی مستند کتابوں میں صحابہ کرامؓ کی روایات کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ حضرت امام مہدی ؑ کے ظہور کی نشانیاں تیزی سے پوری ہو رہی ہیں۔

ان علامات میں سعودیہ، یمن، شام ،ایران اور عراق کے واقعات کا خصوصی ذکر ملتا ہے۔شام، عراق اور یمن کے حوالے سے جناب حضرت عبد اللہ بن عمرؓ کی روایت کو مخلتف ٹی وی شوز میں بھی بتایا گیا ہے۔یہود و نصاری عالم اسلام کے خلاف ایک منظم جنگ کا جال بننے میں سرگرم ہیں۔

ان کے خیال میں اس طرح امام علیہ السلام کے ظہور میں (معاذ اللہ) رکاوٹ پیدا کی جا سکتی ہے۔وہ اللہ تعالیٰ کے اس پیٖغام سے نا آشنا ہیں کہ آخری زمانے میں تمام دنیا کی باگ دوڑ اپنے نیک بندوں کے سپرد کرنے کا اللہ تعالی نے وعدہ کر رکھا ہے۔

اس وقت پوری دنیا میں اسلام کاجھنڈا سربلند ہو گا۔امت مسلمہ کو چاہیے کو وہ درمیانی اختلافات کو بھلا کر باہمی وحدت و اخوت کے لیے عملی طور پر کام کریں اور اپنے آپ کی نیکی کی راہ پر گامزن رکھیں تا کہ ان کا شمار حضرت امام مہدی ؑ کی فوج میں ہو۔