اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران فاروق قتل کیس کے 3 ملزمان محسن علی، معظم علی اور خالد شمیم کو ایف ایٹ کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ کے روبروپیش کر دیا گیا۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعا کر دی۔
ملزم معظم علی کے وکیل شاہد کمال نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اس عدالت کو جسمانی ریمانڈ دینے کا اختیار نہیں۔ملزم معظم علی نے کہا کہ ریمانڈ ایک دفعہ دے دیں چاہے 50 روز کا دیں۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ سید حیدر شاہ نے کہاکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل اکرام سے بات کرنے کے بعد کیس کی کارروائی کرونگا۔
عمران فاروق قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ،نبیل رحمان ایڈووکیٹ ملزم محسن علی کے وکیل مقرر ہوئے ہیں۔ انہوں نے وکالت نامے پر دستخط کر دیے۔