اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین جلسہ گاہ سے بنی گالہ کے لیے روانہ ہو گئے۔ تحریک انصاف کے کارکن بڑی تعداد میں کشمیر ہائی وے پر موجود ہیں۔ اس سے پہلے تحریک انصاف کے آزادی مارچ سے اسلام آباد میں جن رہنماؤں نے خطاب کیا ان میں پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی شامل ہیں۔
جاوید ہاشمی کہتے ہیں نواز شریف اور شہباز شریف چلے جائیں۔ اگلا وزیر اعظم عمران خان ہو گا، کسی اور کا نام سننا بھی نہیں چاہتے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں شرکا کی تعداد 20 سے 25 ہزا رہے جبکہ عوامی تحریک کے مارچ کے شرکا کی تعداد 20 ہزار کے قریب ہے۔