اسلام آباد واقعہ : ملزمہ کنول اور اسلحہ ڈیلر کا چالان عدالت میں جمع

kanwal

kanwal

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد واقعہ کے مرکزی ملزم سکندر کی اہلیہ اور اسلحہ ڈیلر کا نامکمل چالان پولیس نے عدالت جمع کروا دیا۔ کنول کی درخواست ضمانت کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

پولیس نے چالان میں موقف اختیار کیا ہے کہ کنول اپنے شوہر سکندر کے ساتھ جرم میں برابر کی شریک ہے۔ ملزمہ کنول اور اسلحہ ڈیلر کے چالان میں ستائیس گواہان کی فہرست پیش کی گئی ہے۔ چالان کنول کی درخواست ضمانت کی سماعت کے موقع پر پیش کیا گیا۔

گواہوں میں ڈرائیور امجد،عابد شاہ، ٹریفک پولیس اور تھانہ کوہسار پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔ دوسری جانب سکندر حیات کے زخموں میں بیکٹریا پیدا ہوجانے پر اس کی حالت بگڑ گئی۔