اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں دو روز کے لئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے جبکہ فیصل آباد کی صنعتوں کو بھی دو دن کے لئے گیس سپلائی بحال کر دی گئی۔
سوئی ناردرن کے نوٹیفکیشن مطابق اسلام آباد، راو لپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا اور بہاولپور ریجن کے سی این جی اسٹیشنوں اور صنعتوں کو گیس کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔ صنعتوں کو گیس کی بحالی 9 ہفتوں کے بعد ہو رہی ہے جبکہ سی این جی اسٹیشن 8 ہفتے بعد کھلیں گے۔
گیس حکام کے مطابق سردی کی شدت کم ہونے کی وجہ سے آئندہ ہفتے گیس بحالی کے دورانئے میں 12 سے 24 گھنٹے اضافے کا امکان ہے۔ لاہور، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان، گوجرانوالہ اورگجرات میں سی این جی اسٹیشنوں اور صنعتوں کو گیس کی سپلائی بحال کر نے کا شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔