وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے بیس جون کو سول سیکیورٹی اداروں کا اجلاس اور اکیس جون کو نئی سیکیورٹی پالیسی کے اعلان کا عندیہ دے دیا۔ چو ہدری نثار نے 20جو ن کو سول سیکیورٹی اداروں کے سربراہان کا اجلاس اور 21جو ن کو نئی سیکیورٹی پالیسی کے اعلا ن کی نوید سنا دی۔ ماضی میں اس منصب پر فائز مختلف افراد ناجا ئز اسلحہ کے خلاف مہم دہشت گردوں کوفی الفور پکڑنے کا حکم جیسے لا تعداد احکامات جا ری کرتے رہے ہیں لیکن نتیجہ بے گناہوں کی موت کی صورت میں ہی برآمد ہوتا رہا۔
کہا جا تا ہے کہ پا کستانی ریا ست کو ایک مخصو ص مائنڈ سیٹ کی دہشت گردی کا سامنا ہے ان افراد میں اچھوں یا بروں کو تلاش کرکے علیحدہ کرنا مشکل ہے۔ انسانی خون سے ہاتھ رنگنے والوں سے مذاکرات کی با تیں ما ضی میں بھی کامیا ب نہ ہوسکیں لیکن حکومت کو جو بھی کرنا ہے فی الفور کرے آخر کب تک بے گنا ہ افراد دہشت گردوں کا نشانہ بنتے رہیں گے۔