وفاقی وزیر داخلہ نے قائد اعظم ریزیڈنسی پر حملے پر پالیسی بیان جاری کردیا

Interior Minister

Interior Minister

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے زیارت میں قائداعظم ریزیڈنسی پر حملے سے متعلق پالیسی بیان جاری کر دیا۔ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ قائد اعظم ریذیڈنسی پر سیکیورٹی کیا نتظامات نہیں تھے۔ پرائیویٹ چوکیدار تعینات تھے۔

سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ قائد اعظم کی رہاش گاہ پردہشت گرد اپنا جھنڈا نہیں لہرا سکے۔ ریزیڈنسی صوبائی محکمہ آرکیالوجی کی زیرنگرانی ہے اور وہاں پرائیویٹ چوکیدار تعینات ہیں۔ دہشت گرد ریزیڈنسی میں دو گھنٹے تک کارروائی کرتے رہے۔ افسوسناک واقعے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے جس کی رپورٹ دونوں ایوانوں میں پیش کروں گا۔

وزیر داخلہ نے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ صوبوں کو یادگاروں کی نشاندہی کا کہا ہے اور مرکز سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔