اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کی 24 گھنٹے نگرانی کا حکم

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کا حکم دیدیا۔ پولیس کو شہریوں کی شکایات سے متعلق نئی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ سیکورٹی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ مساجد، امام بارگاہوں اور مدارس کی حفاظت کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے پولیس اور رینجرز کیلئے فوری طور پر جدید سٹن گنز خریدنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ نے اسلام آباد پولیس کو ایک ہفتے میں کوئیک رسپانس فورس تشکیل دینے اور شارپ شوٹرز کی از سر نو تربیت کا حکم بھی دیا۔ دوسری جانب ایس ایس پی اسلام آباد کی جانب جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ شکایات کا اندراج پولیس سٹیشنز کے گیٹ پر ہوگا۔ درج ہونیوالی شکایات روزانہ کی بنیاد پر ایس ڈی پی او کو بھجوائی جائینگی۔