اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اسلام آباد میں عالمی ڈونرز کانفرنس ہوئی۔ عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، جائیکا، یو ایس ایڈ سمیت مختلف ایجنسیوں کے نمائندوں، امریکہ ، برطانیہ سمیت متعدد ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔ بین الاقوامی ڈونرز کو سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر بریفنگ دی گئی۔
عالمی ڈونرز کو بتایا گیا کہ حکومت سیلاب اور شمالی وزیرستان آپریشن سے متاثرہ افراد کی آبادکاری اور بحالی کیلئے اپنے طور پر کوششیں کر رہی ہیں تاہم اتنی زیادہ تعداد میں متاثرین کی بحالی کیلئے عالمی برادری کی مدد درکار ہے۔