اسلام آباد: انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی ترجمان شہیر سیالوی نے کہا ہے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت اور مسلم امہ کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف انجمن طلبہ اسلام کی بین الااقوامی اتحاد امت کانفرنس 12 اگست 2014 بروز منگل دن 2 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہو گی۔ کانفرنس میں تمام مسلم ممالک کے سفیروں اور اہم قومی رہنما کو بھی مدعو کیا گیا۔
جبکہ کانفرنس کی صدارت اے ٹی آئی کے بانی صدر، سابق وفاقی وزیر الحاج محمد حنیف طیب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کانفرنس میں فلسطین سمیت پوری دنیا سے نو جوان اور یوتھ نمائندے شریک ہونگے، کانفرنس کا مقصد غزہ میںاسرائیلی بربریت رکوانا ہے۔ ترجمان انجمن نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کانفرنس سے امت مسلمہ کو ولولہ تارہ ملے گا کانفرنس کے اختتام پر تمام اسلامی ممالک کے سفیر مشترکہ لائحہ عمل کا بھی اعلان بھی کریں گے اور کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا آج عالم اسلام انتہائی مشکل تر ین حالا ت اور قیا مت صغری سے دو چا ر ہے پوری دنیا کے مسلمان دکھی ہیں اور ان کی آنکھیں اشکبار ہیں، اسرائیل کی جارحیت اور مسلم حکمرانو ں کی بے حسی نے عید کی خو شیو ں کو ملیا میٹ کر دیا ہے، فلسطین کے حالات دیکھ کر دل خو ن کے آنسو رو رہا ہے، غز ہ فلسطین میں اسرا ئیلی جا رحیت نے مسلمانو ں کونئے کپڑو ں کے بجا ئے کفن پہنا دئیے ہیں ہزارو ں بچے، مرد و خواتین شہید،مکانات، اسکول، اسپتال تباہ، زندگی مفلو ج ہو چکی ہے۔
پاکستان سمیت ہر اسلامی ملک اس وقت اندرونی اور بیرونی خطرات سے دوچار ہے۔ مسلمان دورِ زوال سے گزر رہے ہیں، عا لمی تنا ظر میں مسلم امہ کے سا تھ انتہا ئی امتیا زی اور متعصبا نہ سلو ک کیا جا رہا ہے، پاکستان،عراق ،شام، افغانستا ن میں تسلسل کے ساتھ جاری دہشت گر دی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، فلسطین میںاسر ائیلی جارحیت ، میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی جیسے عوامل مسلم امہ کیلئے با عث تکلیف دہ ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ آج شد ت کے سا تھ ضر ورت اس امر کی ہے کہ ما ضی کی طر ح دنیا بھر کے علماء و مشائخ اور نوجوان ایک پلیٹ فا رم پر متحد ہو کر مسلم امہ کے تحفظ کیلئے عملی جد و جہد کر یں۔