(جیوڈیسک) معروف فوڈ چین کے باہر دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دو روز میں بڑے سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کو بھی 10 کروڑ سے 50 کروڑ روپے فی کس بھتہ کی پرچیاں ملنا شروع ہو گئیں۔
جن میں پیغام دیا گیا ہے دو روز قبل جس طرح راولپنڈی میں ہو ٹل کے باہر دھماکہ ہوا اس طرح ان کے دفاتر، ریستوران اور دفاتر کے اندر بھی دھماکے ہو سکتے ہیں۔
نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اسلام آباد کے معروف بزنس مین نے کہا انہیں تین ماہ قبل بھی بھتہ کی پرچی ملی تھی لیکن اس کے بعد اس پر پیش رفت نہ ہوئی وہ بیرون ملک چلے گئے تھے لیکن گزشتہ ایک ہفتے سے انہیں دو پرچیاں مل چکی ہیں۔