اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کی جانوروں کی منڈی میں بکروں ،دنبوں اور بیلوں کے علاوہ اونٹ بھی بڑی تعداد میں لائے گئے ہیں جو سب کی توجہ کا مرکز ہیں۔ انہیں دیکھنے کی کوئی قیمت نہیں لیکن سب سے سستا اونٹ بھی سوا لاکھ کاہے۔ اسلام آباد کی جانوروں کی منڈی میں قربانی کے لیے سرگودھا، صوابی اور دیگر علاقوں سے اونٹ لائے گئے ہیں جو خریداروں کے ساتھ بچوں کی دلچسپی کا بھی سبب ہیں۔
لیکن اونٹوں کی قیمتیں سنتے ہی گاہکوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں۔ ایک اونٹ دو لاکھ 20 ہزار اور ایک اونٹ 70 لاکھ کا ہے، سب سے کم قیمت والا بھی ایک لاکھ بیس ہزار کا ہے۔ قربانی کے اونٹوں خوب سجایا گیا ہے، لیکن جب ریٹ ٹھیک نہ ملے تو بیوپاری اونٹ کی بجائے کچھ خریدنے کا مشورہ بھی دے دیتے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران اسلام آباد میں اونٹ کی قربانی کا رجحان بڑھ گیا ہے لیکن خریداروں کا کہنا ہے کہ اس مہنگائی کا کیا کریں جودن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے۔