اسلام آباد (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی تین روزہ دورے پر آج سری لنکا روانہ ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف سری لنکا میں قیام کے دوران سری لنکن ہم منصب اور سیکرٹری دفاع سے ملاقات کریں گے۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ پیشہ وارانہ امور بات چیت ہو گی۔ جنرل اشفاق پرویز کیانی سری لنکن ملٹری اکیڈمی میں ہونے والی پاسنگ آٹ پریڈ کا بھی معائنہ کریں گے۔ آرمی چیف کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان جاری باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے مدد گار ثابت ہوگا