اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلہ

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ 133کلومیٹر کی گہرائی میں ہے۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔