اسلام آباد: بھتا نہ دینے پر پلازہ پر کریکر سے حملہ، سیکیورٹی گارڈ زخمی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) بھتا نہ دینے پر اسلام آباد میں تاجر کے پلازہ کے باہر نامعلوم افراد نے کریکر پھینکا جس کے پھٹنے سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ پولیس اور مقامی تاجروں کے مطابق تھانہ سہالہ کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع تعمیراتی کمپنی کے مالک کو 6 ماہ سے افغانستان کے نمبروں سے دھمکی آمیز فون کالز آرہی تھیں۔

ملزمان دس کروڑ روپے بھتا مانگ رہے تھے۔ رات میں موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے اس کے پلازہ کے باہر کریکر پھینکا جس کے پھٹنے سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔