اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں پانی کے تیز بہاو سے ایک بچی اور ایک خاتون کورنگ نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق بارہ کہو کا رہائشی نور افضل اپنی گاڑی پر بنی گالہ کے قریب سڑک سے گزر رہا تھا کہ پانی کے تیز بہاو سے گاڑی نالے میں گر گئی۔
پانی کے تیز بہاو سے نور افضل کی 6 سالہ بچی منزہ موقع پر جبکہ اس کی بھانجی 40 سالہ رفعت اسپتال میں دم توڑ گئی، ڈوبنے والے باقی افراد کو ریسکیو ٹیم نے جدوجہد کے بعد بچا لیا۔ گاڑی میں نور افضل، اس کی بیوی، 4 بچیاں اور بھانجی سوار تھی۔