اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آبادواقعہ کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اسلام آباد میں تو مجسٹریٹ کا نظام چل رہا ہے لیکن وہ حیران ہیں کہ اس میں مجسٹریٹ کا کہیں ذکر نہیں آیا۔ اسلام آباد واقعہ کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔
درخواست گزار طارق اسد نے کہا کہ میڈیا ایک مافیا بن چکا ہے، اس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ذرائع کے لیے ایسے الفاظ استعمال مت کریں۔عدالت نے چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد، مجسٹریٹ ،چیئر مین پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا ہے، کیس کی مزیدسماعت 23 اگست کو ہو گی۔