اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جناح ایونیو فائرنگ کیس کی ملزمہ کنول سکندر کی ضمانت کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے جناح ایونیو فائرنگ واقعہ کیس کے مرکزی ملزم سکندر کی اہلیہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمہ اپنے شوہر کے ساتھ کسی قسم کی منصوبہ بندی میں شامل تھی نہ ہی اسے پہلے سے واقعہ کا علم تھا۔ مزید سماعت 30 ستمبر کوکی جائے گی۔