اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت کے خارجی راستوں پر قائم پولیس کے تمام ناکے ہٹا دیئے گئے۔ اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس کو ہدایت کی تھی کہ شہر کے خارجی راستوں پر پولیس ناکے بلا جواز ہیں۔
جن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے بعد اسلام آباد کے چاروں زون میں قائم پندرہ پولیس ناکے ہٹا دیئے گئے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد بنیا مین خان نے ہدایت دی ہے کہ جنرل ہولڈ اپ کے دوران بھی خارجی راستوں پر ناکے نہ لگائے جائیں