اسلام آباد : فلیٹ میں آتشزدگی، کمشنر پشاور اور خاتون بری طرح جھلس گئے

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں ایک رہائشی فلیٹ میں آگ لگنے سے کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس اور خاتون جھلس گئے، دونوں کو تشویشناک حالت میں پمز داخل کر ا دیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان کے مطابق صاحبزادہ انیس اپنے دوست کے فلیٹ میں تھے۔

گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہونے سے آگ لگ گئی، صاحبزادہ انیس اور ایک خاتون کو زخمی حالت میں پمز لایا گیا ہے، ترجمان پمز کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ انیس 100 فیصد جبکہ خاتون 45 فیصد جھلسی ہوئی ہیں اور دونوں کی حالت تشویشناک ہے، ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔