اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو قانونی قرار دیدیا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو قانون قرار دینے کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے 9 ماہ میں اسی ارب روپیو صول کرسکیں گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیپرا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو گزشتہ 9 ماہ سے بجلی کے صارفین سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصول کرنے سے روک دیا تھا اور اسے غیر قانونی قرار دیا تھا۔

گزشتہ سال ستمبر سے لے کر مئی تک بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصول نہیں کیا جس کے باعث صارفین کی جانب 80 ارب روپے واجب الادا تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد گزشتہ برس ستمبر سے لے کر مئی تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ رواں ماہ سے دسمبر تک وصول کیے جائیں گے۔