اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبوری چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس شوکت صدیقی نے سماعت کے دوران نجم سیٹھی پر مکمل اعتماد ہے، الیکشن کمیشن پی سی بی میں ہونے والے انتخابات کی نگرانی کرے، کرکٹ تمام پاکستانیوں کا کھیل ہے۔
عدالت نے کہا کہ نجم سیٹھی 90 دن میں پی سی بی میں انتخابات کرائیں۔ عبوری چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ عدالت نے مجھے پراعتماد کا اظہار کیا، 90 روز میں کرکٹ بورڈ کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔