اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاسپورٹ لیمی نیشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے چیمبر میں سماعت کی ، پاسپورٹ لیمینیشن کا ٹھیکہ حاصل کرنے والی غیر ملکی کمپنی کے نمائندے نے سیکورٹی فیچرز پر بریفنگ دی۔
درخواست گزار کمپنی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے چیمبر میں سماعت کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر کے بجائے سماعت کھلی عدالت میں ہونی چاہیے۔ جبکہ ڈی جی پاسپورٹ آفس کے نمائندے نے چیمبر میں سماعت کی حمایت کی۔