لاہور(جیوڈیسک)لاہور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی گرفتاری عدالتوں کیلیے امتحان تھی، سابق صدر کو بھی دفاع اور صفائی کا پورا موقع ملنا چاہیے ۔لاہور ہائی کورٹ میں ذرائع سے گفت گو کرتے ہوئے چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ اعلی عدلیہ کے ججوں کو قید کرنا دہشت گردی پھیلانے کے مترادف ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج نے بالکل درست آبزرویشن دی ،سابق صدر کو سپریم کورٹ میں سرنڈر کرنا پڑے گا،اگر ایک وزیراعظم کو قید اور ایک کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے تو ایک آمر کو کیوں نہیں،اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی جانب سے دفاع کے لیے ان سے رابطہ نہیں کیا گیا ، پرویز مشرف کا حق ہے کہ اسے فیئرٹرائل کا موقع دیا جائے۔