لاہور(جیوڈیسک)لاہورسابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر خالد رانجھا نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویز مشرف کیخلاف آبزرویشن درست نہیں ،ججوں سمیت کسی شخص کو حبس بیجا میں رکھنا قابل ضمانت جرم ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر خالد رانجھا کاکہنا تھا کہ پرویز مشرف کیس میں عدلیہ متاثرہ فریق ہے ، ایسے فیصلوں سے اجتناب کیا جانا چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی درخواست پر فل کورٹ کا فیصلہ آنا چاہیے۔