اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاسپورٹ لیمینیشن پیپر کنٹریکٹ ٹھیکے کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ پاسپورٹ لیمینشن پیپر کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے پاسپورٹ لیمینیشن پیپر کنٹریکٹ کے خلاف درخواست مسترد کردی۔
ہائی کورٹ کے جج نور الحق قریشی نے درخواست مسترد کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فرانسیی کمپنی کو پاسپورٹ لیمینیشن پیپر کنٹریکٹ دیئے جانے کے خلاف درخواست دائرکی گئی تھی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ ٹھیکے دینے والی کمپنی سیکیورٹی فیچر شامل نہیں کئے اور غیر معیاری لیمینیشن پیپر سے پاکستان کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔