اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد کے علاقے آبپارہ میں ایک ہوٹل میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مصروف ترین مارکیٹ آبپارہ میں مہمانوں کی جانب سے سگریٹ جلانے کی وجہ سے ہوٹل کے کمرے میں آگ لگ گئی جس سے ہوٹل کا کمرہ اور راہداری کو نقصان پہنچا۔
فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ پولیس کے مطابق ہوٹل کے کمرے میں ٹھرے مہمان کے سگریٹ جلانے کی وجہ سے آگ لگی۔ کمرے میں مقیم دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔