اسلام آباد (جیوڈیسک) کے گھریلو ملازمین کا ڈیٹا جمع کرنے کے لئے نادرا نے گھر گھر سروے شروع کر دیا۔ اسلام آباد وفاقی دارالحکومت میں گھریلو ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہدایات جاری کی تھیں ۔ نادرا موبائل وین رہائشی علاقوں میں گھر گھر جا کر فارم تقسیم کر رہی ہیں۔
مالک مکان اپنے ملازمین کے کوائف فارم میں پر کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں گھریلو ملازمین کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا جائے گا۔ ملازمین کو شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت بھی دی جائے گی۔ نادرا گھریلو ملازمین کا الگ سے ڈیٹا بیس تیار کرے گا جس تک پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی رسائی حاصل ہو گی۔