اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے۔ پاکستان آئی ایم ایف سے پانچ ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر بات چیت کا آغاز کر سکتا ہے۔ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد دس روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔
وفد وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت اسٹیٹ بنک ، ایف بی آر، شماریات ڈویژن اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کرے گا۔
ان مذاکرات کے دوران پاکستان قرضوں کے ادائیگی کے لیے مزید قرض لینے کی درخواست کر سکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم سطح پر برقرار رکھنے اور قرضوں کی ادائیگی کے لیے رقم درکار ہے۔