اسلام آباد سے ملتان جانے والے نوجوان کی گاڑی اور دیگر سامان کلرکہار موٹر وے کے علاقے سے مل گیا

چکوال : اسلام آباد سے ملتان جانے والے نوجوان کی گاڑی اور دیگر سامان کلرکہار موٹروے کے علاقے سے مل گیا۔ تاہم نوجوان کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ کلرکہار پولیس نے مغوی نعمان رشید کے والد کی تحریری درخواست پر تین افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مغوی نعمان رشید اسلام آباد سے گاڑی کرایہ پر لے کر ملتان روانہ ہوا اور راستے میں غائب ہو گیا۔ گزشتہ روز اس کی گاڑی کلرکہار کے قریب سے ملی جس میں اس کا پاسپورٹ، دوموبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان موجود تھا۔ کلرکہار پولیس نے تین افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔