اسلام آباد میںبے گھر افراد کا حکومت اور کواپریٹو ہاوسنگ سو سائٹیوں کے خلاف بھر پور احتجاج
Posted on March 4, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد( سہیل الیاس) 3مارچ 2013 اسلام آباد کے سیکٹرG-15میں کواپریٹو ہاوسنگ سو سائیٹوں کے کرتا دھرتا کے خلاف بھر پور احتجاج کرتے ہوئے الاٹیوں نے کہا کہ یہ کون سا نظام ہے اور کون سا رواج ہے کہ اسلام آباد میں ہاوسنگ سو سائٹیوں کا وجود عمل میں آیا۔ معاشرے نے اپنے بچوں کے پیٹ کو قدغن لگا کر اور اپنے زیور فروخت کر کے ان سو سائیٹوں میں رقوم جمع کرائیںاور جمع کرنے کا مقصد ان کی پشت پر حکومت پاکستان نظر آ رہی تھی۔
الاٹیوں کی چیخ و پکار اور سینہ کوپی اور غم و غصہ اس نیک کام میں غیر ضروری تاخیر اور نا اہل لوگوں کے ہاتھوں میں چلے جانا اسلام آباد میں رہائشی قلت کا باعث بنا اور الاٹی در بدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوئے ۔ آزاد جموں کشمیر سو سائٹی کے چیئرمین چوہدری محمد یاسین نے سو سائٹی کی کارکردگی کے متعلق رپورٹ پیش کی ، جیسے ممبران نے غیر تسلی بخش قرار دیا اور سو سائٹی کی اپوزیشن پارٹی نے شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ G-15 سیکٹر 25 سال میں موجودہ حالت میں آیا ہے.
جبکہ اس کے برعکس کئی پروجیکٹ کم وقت میں آگے بڑھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سو سائٹی کی انتظامیہ اپنی کارکردگی میں فیل ہو رہی ہے Zone-Vجس میں پانچ ہزار افراد نے گھر بنانے کی آس دل میں لیے تھے ان میں اکثریت کی وفات ہو چکی ہے اور دیگر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت سو سائٹی کی رقوم پر عیاشیوں میں مصروف ہے اور محکمہ کوا پریٹو ہاوسنگ کی ملی بھگت اس میں شامل ہے۔ الاٹیوں نے الزام لگایا کہ سو سائٹی کی انتظامیہ آگے دوڈ اور پیچھے چھوڑ کے فلسفے پر گامزن ہے اور رقوم جمع کرنے کی پڑی ہو ئی ہے۔
ان حالات میں الاٹیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنا حق حاصل کرنے کے لیے غم و غصے کا اظہار کیا ۔ آزاد جموں کشمیر سو سائٹی کے چیئرمین چوہدری یاسین نے الاٹیوں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جس پر الاٹیوں نے بائی کاٹ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں اپنے پلاٹ جلد از جلد فراہم کیے جائیں۔ چیئرمین الاٹیوں کو تسلی دے کر ایک بھاری بھرکم سیکورٹی کے ساتھ روانہ ہو نے میں کامیاب ہو گئے.
موقعے کی نظاکت کو سمجھتے ہوئے سرکل رجسٹرار کوا پریٹو ہاوسنگ سو سائٹی ملک دین موقعے پر پہنچ گئے اور صورت حال کووعدے کر کے سنبھالنے میں کامیاب ہو گئے۔ الاٹیوں کا مطالبہ تھا کہ انہیںفوری طور پر Zone-Vکے پلاٹوں کے قبضے فراہم کیے جائیں۔ یاد رہے کہ حکومت پاکستان کا منشور روٹی ، کپڑا ،مکان عوام کو فراہم کرنے کی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے لیکن ان حالات کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ حکومت اپنے منشور کو پورا کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
ایڈیٹر این این اے
فون:0333-5164061