اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیر پیٹرولیم کا اسلام آباد اور پنجاب بھر میں نومبر، دسمبر، جنوری 3ماہ تک سی این جی بند رہے گی۔ وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں پہلی ترجیح گھریلو صارفین اور پاور سیکٹر ہے، پھر سی این جی کے لیے گیس بچے گی ہی نہیں۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نومبر سے جنوری تک تین ماہ تک پنجاب بھر میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
گیس کی بندش کا اطلاق دارالحکومت اسلام آباد پر بھی ہوگا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح گھریلو صارفین اور بجلی کی پیداوار کرنے والی کمپنیاں ہیں، سردیوں میں سی این جی سیکٹر کے لیے گیس نہیں بچے گی اور نومبر تا جنوری تین ماہ تک سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی مسلسل بند رہے گی۔