اسلام آباد : لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری کی کوشش

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی گرفتاری کے لئے اچانک ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی، مولانا عبد العزیز کے بھتیجے ہارون رشید غازی کہتے ہیں کہ مولانا کو گرفتار کیا گیا توبھر پور احتجاج کریں گے۔ ترجمان لال مسجد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس سے گرفتاری کی وجہ پوچھی گئی۔

تو ان کا کہنا تھا کہ مولانا سے کسی کیس میں تفتیش کرنی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مولانا عبدالعزیز کے گھر پر موجود نہ ہونے پر پولیس واپس روانہ ہو گئی۔ مولانا عبدالعزیز کے بھتیجے ہارون رشید غازی کا کہنا تھا کہ پولیس نے مولانا کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا ہے۔