اسلام آباد(جیوڈیسک)موسم کی بدلتی رت نے خواتین کے پہناے کے انداز کو بھی بدل ڈالا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی فیشن ڈیزائنرز نے بھی موسم گرما کے لوازمات متعارف کروانا شروع کر دیے ہیں۔
زیورات ہمیشہ سے خواتین کی کمزوری رہے ہیں۔ جب بات ہو بدلتے موسم کی، تو خواتین گرمیوں کے خوشنمار نگوں کے لباس کے ساتھ میچنگ جیولری کو خاص اہمیت دیتی ہیں۔ بدلتے موسم کی رت میں وفاقی دارلحکومت میں ایک فلاحی ادارے کی معاونت سے ملک کی ایک نامور جیولری ڈیزائنرر کی موسم گرما کے لیے تیار کردہ زیورات اور ملبوسات کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔
ڈیزائنرر شرکا ہر لباس کی مناسبت سے میچنگ نگینوں سے جڑی جیولری اور نت نئے ڈیزائن کے زیورات نے نمائش میں شریک خواتین کی دلچسپی میں اضافہ کردیا ۔ سیاستدان،سماجی کارکن اسلام آباد کے سیاسی اور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے نمائش میں بھرپور شرکت کی اور تخلیق کار کے کام کو سراہا۔