اسلام آباد: بتیسویں قومی کھیلوں کا رنگا رنگ آغاز

National Sports

National Sports

بتیسویں قومی کھیلوں کا دھواں دار آغاز اسلام آباد کے نیشنل اسپورٹس کملیکس میں کر دیا گیا ہے۔ ملک کے چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاوہ قومی اداروں کے سترہ سو سے زائد کھلاڑی اس میگا ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

کل ہونے والی افتتاحی تقریب کے بعد آج سے کھیلوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جن میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، بیس بال، باسکٹ بال، جمناسٹک، ٹیبل ٹینس، جوڈو کراٹے، ویٹ لفٹنگ، ہاکی اور سائکلنگ سمیت انتیس کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے۔

جیتنے والے کھلاڑیوں کو گولڈ میڈل اور کانسی کے تمغے بھی دیئے جائیں گے۔ اٹھائیس جون سے شروع ہونے والی نیشنل گیمز چار جولائی تک جاری رہے گی جو رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گی۔