اسلام آباد : بارہ کہو سے دو مبینہ بھتہ خور گرفتار مقدمہ درج

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے تھانہ بارہ کہو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو مبینہ بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کے نام مقصود شاہ اور فاروق ہیں جن پر لکڑی کے تاجروں سے بھتہ وصول کرنے کا الزام ہے۔ دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔